Maktaba Wahhabi

103 - 702
[اورامام احمد کہا کرتے تھے: اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کسی کو کلام کا حق نہیں ۔ تم میری تقلید کرو اور نہ مالک اور نہ اوزاعی کی اور نہ نخعی وغیرہ کی۔ احکام کا استنباط وہاں سے کرو جس کتاب وسنت سے انھوں نے کیا] اور فرمایا امام ابو حنیفہ نے: ’’اترکوا قولي بخبر الرسول صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘ اور فرمایا امام شافعی نے جیسا کہ شرح میں جیسا کہ میزان شعرانی اور رد المحتار میں ہے: ’’إذا صح الحدیث فھو مذھبي‘‘[1] [ اگر کوئی حدیث صحیح ہے تو وہی میرا مذہب ہے] اور اسی طرح دوسری کتابوں میں مذکور ہے۔ نقل سب عبارتوں کی مو جب طوالت ہے اور تحقیق اس مسئلہ کی بسطاً وتحقیقاً کتاب ’’معیارالحق‘‘ للمحدث الدہلوي میں موجود ہے۔ من شاء فلینظر۔ حررہ أبوالطیب محمد شمس الحق عفی عنہ سید محمد نذیر حسین أبو الطیب محمد شمس الحق ۱۲۹۵ھ
Flag Counter