Maktaba Wahhabi

97 - 331
جلالت اور کبریائی کا اندازہ کون کر سکتا ہے؟ سب سے اہم مسئلہ جس پر غور و فکر کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ اس خالق کائنات کے علاوہ کون ہے جس کی عبادت کی جائے،جس سے دُعا کی جائے،جس سے ڈرا اور خوف کھایا جائے اور کون ہے جس پر بھروسہ کیا جائے اور اُس سے اُمیدیں وابستہ کی جائیں اور ان عبادات کے علاوہ دوسری عبادات کا اللہ کے سوا کون مستحق ہے؟ فرشتوں کی حالت اور ان کے خوف و دہشت پر ایک نظر ڈالیئے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کس قدر لرزہ براندام ہیں۔ان کی حالت کو اللہ تعالیٰ نے یوں بیان فرمایا ہے:(ترجمہ)’’بلکہ وہ(فرشتے)اُس کے صاحب عزت بندے ہیں۔اسکے آگے بڑھ کر بول نہیں سکتے اور اسی کے حکم پر عمل پیرا رہتے ہیں جو کچھ ان سے پہلے ہو چکا اور جو کچھ اب ہو گا وہ سب سے آگاہ اور واقف ہے اور وہ کسی کی سفارش نہیں کر سکتے مگر اُس شخص کی جس سے اللہ خوش ہو اور وہ اُس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں۔اور جو بھی ان میں سے یہ کہے کہ اللہ کے بعد میں بھی معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔‘‘(الانبیاء:۲۶ تا ۲۹) اس باب میں جن آیاتِ قرآنیہ اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا گیا ہے،یہ اُس توحید کی وضاحت اور توضیح کرتی ہیں جس کا بیان کلمہ لَا اِلٰہ اِلَّا اللہ میں ہے کیونکہ وہ ملک عظیم جس کے کلام کو سن کر فرشتے خوف و دہشت سے غش کھا کر گر پڑتے ہیں اور تمام مخلوقات اس سے گھبراتی اور کانپتی ہیں اور وہ ذاتِ اقدس ہے جو اپنی صفات،اپنے علم،اپنی قدرت،اپنی بادشاہت،اپنی عظمت و شرف اور بے نیازی میں تمام مخلوقات سے کامل و اکمل ہے اور ساری کائنات اس کی محتاج ہے اور اس کے فیصلے،اس کا تصرف اور اس کی تقدیر مخلوقات میں نافذ اور جاری و ساری ہیں کیونکہ وہ علیم و حکیم ہے۔پس ایسی باکمال ذاتِ کبریا کے ساتھ کسی کو اس کی عبادت میں شریک ٹھہرانا شرعاً یا عقلاً کسی لحاظ سے بھی درست نہیں۔جو خود پرورش یافتہ ہو،اُسے پرورش کنندہ کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے؟ اور جو خود عابد ہو،اُسے معبود کیونکر مانا جا سکتا ہے؟ ان کی عقلیں کہاں چلی گئی ہیں اور ان کی قوتِ فہم کیوں سلب ہو گئی ہے؟ تعجب ہے کہ یہ موٹی موٹی باتیں ان کی سمجھ میں نہیں آتیں؟ سُبْحَانَ اللّٰه عَمَّا یُشْرِکُوْن۔اللہ تعالیٰ تو صاف اور کھلے الفاظ میں فرماتا ہے:(ترجمہ)تمام شخص جو زمین و آسمان میں ہیں،سب اللہ کے رُوبرو غلامانہ حیثیت سے آئیں گے اُس نے ان کو گھیر رکھا اور شمار کر رکھا ہے اور سب قیامت کے دِن ان کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے۔(مریم:۹۳تا۹۵)۔ پس بلا استثناء جب تمام کائنات اللہ تعالیٰ کی غلام اور عبید ہے تو بغیر کسی دلیل و حجت کے ایک دوسرے کی
Flag Counter