Maktaba Wahhabi

287 - 331
کے ہیں،ان ہی کی وساطت سے اس کے سامنے دست دعا دراز کرو اور جو لوگ اُس کے ناموں میں شرک و الحاد سے کام لیتے ہیں ان کو نظر انداز کر دو۔ وَ للّٰه الْاَسْمَاء الْحُسنٰی فَادْعُوہ بِھَا وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یلحدون فی اَسْمَائِہ اللہ تعالیٰ اچھے ناموں کا مستحق ہے اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے نام رکھنے میں راستی سے منحرف ہو جاتے ہیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’اللہ کریم کے ننانوے نام ہیں،جو شخص ان کو یاد کرے گا وہ جنت میں جائے گا،اللہ تعالیٰ ایک ہے اور طاق سے محبت کرتا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ھُوَ اللّٰه الَّذِیْ لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ ھُوَ الرّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الْمَلِکُ الْقُدُّوْس بڑا مہربان نہایت رحم والا بادشاہ پاک و بے عیب السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ سلامتی دینے والا امن میں رکھنے والا محافظ باعزت الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ زبردست بڑائی والا پیدا کرنے والا عالم کا بنانیوالا الْمُصَوِّرُ الْغَفَّارُ الْقَھَّارُ الْوَھَّابُ صورت بنانے والا بخشنے والا سب پر غالب بکثرت دینے والا الرَّزَاقُ الْسَّتَّارُ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ روزی دینے والا عیب ڈھانکے والا کھولنے والا ہر چیز جاننے والا الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الْخَافِضُ الرَّافِعُ بند کرنے والا کشادہ کرنے والا پست کرنے والا بلند کرنے والا الْمُعِزُّ الْمُذِلُّ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
Flag Counter