Maktaba Wahhabi

257 - 331
باطل یہ تھا کہ الرحمن،اللہ تعالیٰ کی ایسی صفت نہیں جو اللہ کی ذات سے قائم ہو۔اس کی دیکھا دیکھی معتزلہ،اور اشاعرہ نے بھی اس صفت کا انکار کر دیا۔اسی وجہ سے اکثر اہل سنت نے ان دونوں فرقوں کو کافر قرار دیا ہے۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’مختلف شہروں میں ان کے کفر کی تقلید پانچ سو علماء نے کی۔امام لالکائی نے ان سے اس کو بیان کیا ہے بلکہ اس سے پہلے طبرانی نے بھی بیان کیا ہے۔‘‘ فرقہ جہمیہ اور ان کے پیروکاروں نے اللہ تعالیٰ کی ان صفات کا تعطیل کی وجہ سے انکار کیا،جن صفات کو خود رَبِّ کریم نے،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا تھا،اس انکار،اور تعطیل کے لئے انہوں نے ایسے اصول مرتب کئے جو بالکل غلط اور باطل تھے۔انکار کی وجہ بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کی صفات اجسام کی ہوتی ہیں،ان صفات کو مان لینے سے اللہ تعالیٰ کا جسم ماننا پڑے گا۔اس نوع کے دلائل ان کی کم عقلی کی دلیل ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی صفات کو مخلوق جیسی صفات خیال کیا۔شروع شروع میں تو ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کو بھی مخلوق سمجھ لیا تھا۔آہستہ آہستہ صفاتِ کاملہ کا انکار کیا،اور ناقصات یعنی جمادات اور معدومات سے تشبیہ دی۔پہلے تشبیہ دی اور پھر تعطیل تک پہنچ گئے اور تیسری مرتبہ ان کو ناقص اور معدوم اشیاء سے تشبیہ دینے کی جسارت کی۔نتیجہ یہ ہوا کہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح نصوص کا انکار کر دیا جس میں خود اللہ تعالیٰ نے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی صفات بیان کی ہیں جو حقیقت میں اس کی عظمت اور جلالت قدر کے لائق ہیں۔سلف صالحین اور آئمہ کرام ان تمام صفات کو تسلیم کرتے ہیں جو خود اللہ تعالیٰ یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں بیان فرمائی ہیں۔آئمہ کرام نے ان تمام صفات کو بلا تمثیل اور بلا تعطیل مانا ہے۔کیونکہ صفات میں بحث کرنا ذات میں بحث کرنے کے مترادف ہے۔فرقہ معطلہ والے اللہ تعالیٰ کی ذات کو ثابت کرتے ہیں لیکن تشبیہ کے قائل نہیں ہیں۔پس اہل سنت کا بھی یہی مسلک ہے لیکن اہل سنت ان صفات کو بھی بلا تشبیہ و تمثیل مانتے ہیں جو صفات کہ اللہ نے اپنے لئے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے بیان فرمائی ہیں۔ان صفات کو مخلوق سے تشبیہ نہیں دیتے،اس لئے کہ اہل سنت کتاب و سنت پر ایمان رکھتے ہیں اور ان میں تناقص کے قائل نہیں ہیں۔لیکن معطلہ سرے سے کتاب و سنت کا ہی انکار کرتے ہیں۔اور اس میں تناقض ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہیں لہٰذا عقل اور نقل دونوں لحاظ سے معطلہ کا مذہب باطل ٹھہرا۔اس پر اہل سنت،صحابہ،تابعین،تبع تابعین اور تمام ائمہ کا اتفاق ہے۔فللّٰہِ الْحَمْدُ وَالْمِنَّۃُ۔ اہل حدیث علمائے کرام اور ان کے متاخرین جیسے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ،ابن قدامہ رحمہ اللہ اور
Flag Counter