Maktaba Wahhabi

206 - 331
شخص اللہ تعالیٰ کو ناراض کرکے لوگوں کی خوشی کا طالب ہوتاہے اس پر لوگ بھی ناراض اور اللہ تعالیٰ بھی ناراض ہوجاتا ہے۔(ابن حبان)۔ ابن حبان نے مندرجہ بالا الفاظ سے یہی روایت نقل کی ہے،البتہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اہل مدینہ میں سے ایک شخص سے مندرجہ ذیل واقعہ تفصیل سے نقل کیا ہے کہ:’’سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اُمّ المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت عالیہ میں لکھا کہ آپ مجھے کچھ وصیت فرمائیں جو مختصرہو،چنانچہ سیّدۃ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کا مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا:’’تم پر اللہ تعالیٰ کی سلامتی ہو۔امابعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص لوگوں کی ناراضگی مول لے کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اللہ تعالیٰ لوگوں کی امداد سے اس کو بے پروا کردیتاہے۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لے کر لوگوں کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتاہے اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو لوگوں کے ہی سپردکردیتاہے۔والسلام علیک،(رواہ ابونعیم فی الحلیۃ)۔ شیخ الاسلام امام تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہـ:اُمّ المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشادگرامی لکھ کر بھیجا:جس نے لوگوں کو ناراض کرکے اللہ کوخوش کیا اللہ اسے لوگوں کی تکالیف سے بچائے گا اورجس نے اللہ کوناراض کرکے لوگوں کو خوش کیا وہ اللہ کے مقابل اس کے کسی کام نہ آسکیں گے۔ حدیث کے مندرجہ بالا الفاظ مرفوعاً بیان کئے گئے ہیں۔البتہ موقوف حدیث کے الفاظ مندرجہ ذیل ہیں: ’’جس نے لوگوں کو ناراض کرکے اللہ کو خوش کیا،اس سے اللہ بھی راضی ہو جائے گا اور لوگوں کو اس سے راضی کردے گا اور جس نے اللہ کو ناراض کرکے لوگوں کو خوش کیا تو وہی لوگ جو اس کی تعریف کرتے ہیں اس کی مذمت کرنے لگیں گے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کو سامنے رکھ کر سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے جس مسئلہ کو واضح فرمایا ہے وہ تفقہ فی الدین کی عظیم الشان مثال ہے۔کیونکہ جو شخص لوگوں کی ناراضی مول لے کر اپنے اللہ کو منا لیتا اور اس کو راضی کر لیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اسے ضائع نہیں کرتا بلکہ اسے شریروں کے ظلم و ستم سے محفوظ فرمالیتاہے اور ایسا شخص اللہ کا صالح بندہ بن جاتا ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ صالحین کاہی دوست اور والی ہے،اور وہی اپنے بندے کے لئے کافی اور کارساز ہے وہ خود فرماتاہے:’’جو کوئی اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا،اللہ تعالیٰ اس
Flag Counter