Maktaba Wahhabi

135 - 331
اور کعب بن اشرف قریش مکہ کے پاس آئے تو قریش مکہ کہنے لگے کہ تمہارے پاس الله کی کتاب موجود ہے اور مزید برآں تم میں اہل علم بھی خاصی تعداد میں ہیں۔لہٰذا ہمیں یہ بتاؤ کہ ہم اچھے ہیں یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ؟ اہل مکہ بولے:پہلے تم اپنا تعارف تو کراؤ کہ تم کون ہواور محمد 2کون ہے؟ قریش مکہ نے بیک زبان کہا: ٭ ہم صلہ رحمی کرتے ہیں۔٭ عمدہ او رموٹی تازی اونٹنیوں کو ذبح کرکے فقراء ومستحقین میں تقسیم کرتے ہیں۔٭ پیاسوں کو پانی اور دودھ پلانا ہمارا شیوہ ہے۔٭قیدیوں کو آزاد کرنا ہمارا اصول ہے۔٭ حجاج کرام کے لئے پانی کی سہولتیں مہیا کرنا اور ان کی خدمت میں مصروف رہنا ہمارے آباؤ اجداد سے ہمیں ورثے میں ملا ہے۔باقی رہے محمدصلی اللہ علیہ وسلم تو ان کی کوئی اولاد نہیں بلکہ تن تنہا اور اکیلے ہی ہیں۔٭ ہمارے خاندانی تعلقات کو اس نے منقطع کرکے رکھ دیا ہے۔٭ قبیلہ غفار کے چوروں اور ڈاکوؤں نے اس کی حمایت اور نصرت کا اعلان کردیا ہے۔اب بتائیے کہ ہم اچھے ہیں یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم؟ حییّی بن اخطب اور کعب بن اشرف بولے:تم ان سے بہتر اور صحیح راستے پرہو۔ان لوگوں کی تردید کرتے ہوئے الله تعالیٰ نے زیر نظر آیات نازل فرمائیں۔ یہی واقع مسند امام احمد میں ابن عباس سے منقول ہے۔ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ،ابن عباس رضی اللہ عنہ ابوالعالیہ،مجاہد رحمہ اللہ اور حسن وغیرہ نے الجبت سے سحر اور طاغوت سے شیطان مراد لیا ہے۔ قُلْ ھَلْ اُنَبِّئُکُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِکَ مَثُوْبَۃً عِنْدَ اللهط مَنْ لَّعَنَہُ اللّٰه وَغَضِبَ عَلَیْہِ وَجَعَلَ مِنْھُمُ الْقِرَدَۃَ وَ الْخَنَازِیْرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوْت ﴿سورۃ المائدہ:۶۰﴾ پھر کہو کیا میں ان لوگوں کی نشان دہی کروں جِن کا انجام الله تعالیٰ کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے۔وہ جِن پر الله نے لعنت کی،جن پر اس کا غضب ٹوٹا۔جن میں سے بندر اور سُور بنائے گئے جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی۔ الله تعالیٰ نے اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:اے میرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان مخالفین سے کہہ دیجیے کہ آؤ میں تم کو بتاؤں جو قیامت کے دن الله کے ہاں سب سے زیادہ عذاب میں گرفتار ہوگا ؟ تم ہمیں وہی سمجھتے ہو،حالانکہ فرمایا،وہ تم ہی لوگ ہو،جن کی صفات مذمومہ الله نے بیا ن کی ہیں کہ:وہ الله تعالیٰ کی رحمت سے دور،الله کے غضب کے شکار،ایسا غضب جس کے بعد الله کی رضا ناممکن،اور سب سے بڑی مکروہ صفت یہ کہ اس نے تمہیں بندر،اور خنزیر کی شکل میں بدل دیا۔
Flag Counter