Maktaba Wahhabi

13 - 331
وقول اللّٰہ تعالٰی:وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُوْلاً أَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیج دیا اور اس کے ذریعہ سے سب کو خبردار کردیا کہ ’’اللہ تعالیٰ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو۔‘‘(النحل:۳۶)۔ طاغوت:طغیان سے مشتق ہے،اس کے معنی حد سے تجاوز کرنے کے ہیں۔سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’طاغوت کا اطلاق شیطان پر ہوتا ہے۔‘‘ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں:طاغوت ہر اس شے کا نام ہے جس کی اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کی جاتی ہو۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے طاغوت کی ایک ایسی تعریف کی ہے جو بڑی جامع و مانع ہے،وہ فرماتے ہیں:’’طاغوت ہر وہ چیز ہے جس کی وجہ سے انسان حد سے تجاوز کر جائے،خواہ عبادت میں،یا تابعداری میں،یا اطاعت میں۔ہر قوم کا طاغوت وہی ہے جس کی طرف وہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے فیصلہ کے لئے رجوع کرتے ہیں،یا اللہ کے سوا اس کی پرستش کرتے ہیں،یا بلا دلیل اس کی اتباع کرتے ہیں،یا اس کی اطاعت بغیر اس علم کے کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔پس اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر جس کسی کے پاس بھی اپنا فیصلہ لے جایا جائے یا اللہ کے سوا جس کی بھی عبادت کی جائے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو ترک کر کے کسی دوسری شخصیت کی اطاعت کی جائے،اُسے اس قوم کا طاغوت سمجھا جائے گا۔‘‘ارشادِ الٰہی ہے: (ترجمہ)’’ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو۔‘‘(النحل:۳۶)۔ اللہ تعالیٰ کا یہ بھی ارشاد ہے:ترجمہ:اب جو کوئی طاغوت کا انکار کر کے اللہ پر ایمان لے آیا اُس نے ایک ایسا مضبوط سہارا تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں(البقرۃ:۲۵۶)۔حقیقت میں کلمہ ’’لا اِلٰہ الا الله‘‘ کا مطلب یہی ہے۔کیونکہ ’’مضبوط سہارا‘‘ ’’لا اِلٰہ الا الله‘‘ ہی ہے۔ وقول اللّٰہ تعالٰی:وَقَضٰی رَبُّکَ أَنْ لَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اِیّاہُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَاناً اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَکَ الْکِبَرَ أَحَدُھُمَآ أَوْ کِلٰھُمَا فَلاَ تَقُلْ لَّھُمَآ أُفٍّ وَّ لَا تَنْھَرْ ھُمَا وَ قُلْ لَّھُمَا قَوْلاً کَرِیْماً وَ اخْفِضْ لَھُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا تیرے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو،مگر صرف اُسی کی۔اور والدین کے
Flag Counter