Maktaba Wahhabi

94 - 129
سردیوں کے دنوں میں تہجد کیلئے اُٹھے اور کہتا ہے دیکھو میرا بندہ لحاف میں سے نکلا اور اس نے میری خاطر دنیا کو اور اپنی پیاری بیوی کو ترک کیا ہے میرا کلام پڑھ کر مُجھ سے ہمکلام ہوا ہے۔ تم گواہ رہو کہ میں نے اس کو بخش دیا ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو آدھی رات عبادت میں گزارنے کا حکم میں ہو گیا جس نے صبح کی نماز باجماعت ادا کر لی وہ باقی رات بھی عبادت میں گزارنے والا سمجھا جائے گا۔ (احمد سلیم)ابن ماجہ نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ من کثر صلوتہ بالیل حسن وجھہ بالنھار یعنی جو شخص رات کو نما زکی کثرت کرتا ہے دن کو اس کا چہرہ حسین نظر آتا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس نے عشاء کے بعد دویازیادہ رکعتیں پڑھ لیں وہ بھی اس حکم میں داخل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں تمہارے لئے ضروری ہے کہ رات کو بیدار رہو یہ نیک لوگوں کا طریقِ کار ہے۔ انبیاء اولیاء شب بیدار ہوتے تھے تم بھی شب بیداری کو اپنا شیوہ بتاؤ کیونکہ شب بیداری سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے یہ گناہوں کے کفارّے کا سبب اور گناہوں سے لوٹ آنے کی علامت ہے۔ (ترمذی) حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اللہ تعالیٰ سے قریب تر ہونے کا وقت تو رات کی گہرائی ہے۔ جب کہ سحر نزدیک ہو اس ساعت میں یاد خداوندی کیلئے بیدار رہو۔ نمازِ تہجد اللہ تعالیٰ کو بہت مقبول ہے نفل میں اس کا اجر سب سے زیادہ ہے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین آدمیوں کی حالت دیکھ کر اللہ تعالی ہنستا ہے۔
Flag Counter