Maktaba Wahhabi

40 - 129
٭ اللہ ہی ہے جو رات کو دن اور دن کو رات میں بدلتا ہے اللہ ہی ہے جو آسمانوں سے بارش برساتا ہے۔ اور زمین سے دانہ اُگاتا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جس کی تسبیح و تمجید میں ہر شے لگی ہوئی ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جسے ہر شے سجدہ کرتی ہے۔ ٭ اللہ ہی کے جو ہر شے کی مقتضائے طبع کو جانتا ہے اور اس کی تکمیل کا سامان فرماتا ہے۔ ٭ اللہ ہی سے جو نور السموات والارض ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو خاکی بندوں کو نوری پیکروں سے بڑھ کر کمال بخشتا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے کہ ایمان و تقویٰ سے اس کی وِلا حاصل ہوتی ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے کہ صبر و احسان سے اس کی مصیبت نشوونما پائی ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو توبہ کرنے والوں، توکل کرنے والوں عدل کرنے والوں اہل صدق و اہل اخلاق سے محبت کرتا ہے۔ ٭ اللہ ہی سے مومن بچہ کی زبان اسی کے نام پر کھلتی ہے اور با ایمان اِنسان کے لب اسی کو دہراتے دہراتے بلند ہوتے ہیں۔ ٭ اللہ ہی ہے اس کیلئے سجدہ ہے۔ ٭ اللہ ہی اسی کے نام کیلئے تقسیم ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو قلوب کا مطلوب ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو ارواح کی جان ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے کہ ہر مومن کا دل اس کی جانب مضطر و بے قرار ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو دُعاؤں کو سُنتا مرادیں پوری کرتا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے کہ تمام عالم اسی کے نظام کا مسخر درجہ ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو سالکوں کو راہ دکھاتا ہے طالبوں کو بلاتا ہے۔
Flag Counter