Maktaba Wahhabi

18 - 129
کہنا کہ پوری کائنات کا حسن و جمال اُلفت و محبت تعلق و روابط رب ذوالجلال کی صفت محبت و سلطنت کا ایک حصہ ہے۔ ایسے محبوب ربانی حب الٰہی سے سرشار کیلئے اس سے سو گنا زیادہ محبت و رحمت اسکا استقبال کرے گی ۔ مخلوقات ہی کیا ملائکہ بھی ایسے محبوب سبحانی پر رشک کرتے نظر آتے ہیں۔ اِس اہم موضوع کو عام فہم انداز میں سمجھانے کیلئے حُبِّ الٰہی کا شوق پیدا کرنے کیلئے حصولِ محبت کا آسان طریقہ واضح کرنے کیلئے محترمہ جمیلہ شاہین کی یہ کاوش ہے جسے کتابی صورت میں "اللہ سے محبت کیوں اور کیسے؟"سے قارئین کو پیش کیا گیا ہے۔ آج کل معاشرہ میں بگاڑ پریشانیاں اور اضطراب اسی موضوع سے غفلت کا نتیجہ ہے۔ اگر اس کا صحیح احساس بیدار ہو شوق ہو تو کوئی انسان بھی اللہ رب العزت کی نافرمانی کا سوچے بھی نہیں تو نتیجتاًاطمینان راحت و سکون شادمانی و خراونی نصیب ہو غم و پریشانی نظر نہ آئے۔ لَوْ اَنَّ اَھْلَ الْقُرٰی اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْھِمْ اَبْوَابَ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ یہ کاوش جہاں تک اپنے موضوع کے متعلقات سے پردہ کشا ہے وہاں اصلاح معاشرہ کی راہ میں بھی اہم پیش رفت ہے۔ اللہ تعالی مؤلفہ معاونین و متعلقین سب کو خیرائے خیر سے نوازے اور اسے ذخیرہ آخرت بنائے۔ اس سے ان کے دلوں کی اُخروی دنیا کو آباد فرمائے۔ آمین اللھم امین۔ اللھم انا نسالک حبک وحب نبیّک وحبّ عبادک الصالحین عبد الحنان زاہد
Flag Counter