Maktaba Wahhabi

125 - 129
احسان کی صفت ہوتی ہے وہ مُحسن ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ صفت احسان کو پسند کرتا ہے اور جن لوگوں میں یہ صفت ہو اُن سے محبت کرتا ہے۔ اِنَّ اللّٰہُ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ ، (البقرہ رکوع28آیت نمبر122) بے شک اللہ توبہ کرنے والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا پاکیزگی اور توبہ اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے وہ اِن سے متصف لوگوں کو دوست رکھتا ہے۔ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ … (ال عمران ع17آیت159) بے شک اللہ توکل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ توکل اللہ کو پسند ہے وہ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ ……(المائدہ ع6آیت42) بے شک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ ……(التوبہ آیۃ4) بے شک اللہ تعالی متقیوں سے محبت کرتا ہے۔ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الصَّابِرِیْنَ ……(ال عمران ع15آیت146) اور اللہ تعالیٰ صابروں سے محبت کرتا ہے۔ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبَّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ ……(الصف) بے شک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں جنگ کرتے ہیں (قتال فی سبیل اللّٰه یعنی اعلائے کلمۃ اللہ کیلئے دشمنان حق سے جنگ کرنا) اِحسان، توبہ، پاکیزگی، توکّل، عدل و انصاف تقویٰ، صبر، قتال فی سبیل اللہ یہ وہ صفات ہیں جو رؤف و رحیم اللہ کو پسند کرتا ہے اور جولوگ ان صفات سے متصف ہوں وہ اِن سے محبت کرتا ہے لہٰذا جو شخص یہ چاہتا ہے وہ اللہ کا محبوب بن جائے اُسے چاہیئے کہ وہ اِن صفات کو اپنے اندر پید اکرے۔
Flag Counter