Maktaba Wahhabi

109 - 129
یا رَب ذوالجلال ماں سے70گنا زیادہ محبت کرتے ہیں۔ یا اللہ جل شانہ ماں سے زیادہ مہربان ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف فرما ہیں ایک صحابی چادر میں ایک پر نداکو مع اس کے بچوں کے باندھ کر لاتے ہیں اور واقعہ عرض کرتے ہیں یا رسول اللہ میں نے ایک جھاڑی سے ان بچوں کو اُٹھا کر کپرے میں لپیٹ لیا ماں نے یہ دیکھا تو میرے سر پر منڈلانے لگی میں نے ذرا کپڑے کو کھول دیا تو وہ فوراََ آکر میرے ہاتھ پر بچوں پر گر پڑی ارشاد ہوا کیا بچوں کے ساتھ ماں کی اس محبت پر تم کو تعجب ہے قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا جو محبت اس ماں کو اپنے بچوں کے ساتھ ہے خدا کو اپنے بندوں کے ساتھ اس سے بدر جہا زیادہ ہے حضرت عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں سفر میں تشریف فرما تھے ایک دِن ایسا اتفاق ہوا کہ کسی گاؤں میں آپ کا قیام تھا وہاں کسی جگہ پر ایک عورت اپنا چھوٹا سا بچہ اپنی گود میں لئے ہوئے روٹیاں پکانے کا تندور جھوک رہی تھی ۔ پھر جب اس تندور میں آگ کی لپٹ باہر آئی تھی تو وہ عورت بہت کوشش سے اپنے بچے کو آگ سے بچاتی تھی کہ کہیں اس کو آگ کی گرمائی نہ لگے پھر جب اس عورت کو سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کا حال معلوم ہوا تو وہ اپنے بچے کو گود میں لئے ہوئے حضور کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا اے حبیب مہمان کیا آپ ہی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں آپ نے فرمایا نعم ہاں میں ہی اس کا رسول ہوں یہ سن کر عورت نے آپ سے سوال کیا کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر سب سے زیادہ مہربان ہے آپ نے فرمایا کہ نعم ہاں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر سب سے زیادہ مہربان ہے پھر اس عورت نے سوال کیا کہا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ماں سے ستر حصے زیادہ مہربان ہے فرمایا کہ نعم ہاں ماں سے ستر حصے زیادہ مہربان ہے یہ سن کر عورت نے کہا کہ ماں اپنے بچے کو آگ سے بچاتی ہے اللہ اپنے بندوں کو دوزخ کی آگ میں کس دِل سے جلائے گا (مشکوٰۃ) وعن عمر ابن الخطاب رضی اللّٰه عنہ قال قدم رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم بسبی فاذا امراۃ من النبی تسعی اذا وجدت
Flag Counter