Maktaba Wahhabi

201 - 285
ابوداود میں ہے کہ ہمیں محمد بن عبدالاعلیٰ نے بیان کیاکہ انہیں سعد بن ابی عروبہ نے قتادہ سے،اس کو عکرمہ سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صوریا کوفرمایا : " أُذَكِّرُكُمْ بِاللّٰهِ الَّذِي نَجَّاكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ،وَأَقْطَعَكُمُ الْبَحْرَ،وَظَلَّلَ عَلَيْكُمُ الْغَمَامَ،وَأَنْزَلَ عَلَيْكُمُ الْمَنَّ،وَالسَّلْوَى،وَأَنْزَلَ عَلَيْكُمُ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى أَتَجِدُونَ فِي كِتَابِكُمُ الرَّجْمَ " میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی یاد دلاتا ہوں جس نےتمہیں نجات دی اور سمندر کو تمہارے لیے کاٹا اور تم پر بادل کاسایہ فرمایا اورتم پر من وسلویٰ نازل کیا اور موسیٰ علیہ السلام پر توارت نازل کی کیاتم اپنی کتاب میں رجم پاتے ہو؟ ابن صوریا نے جواب دیا آپ نے مجھے ایک عظیم بات یاد دلادی اس لیے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔پھر لمبی حدیث بیان کی۔ امام مالک اور ان کے اصحاب کہتے ہیں کہ ا س ذات کی قسم اٹھائے کہ جس کے بغیر کوئی معبود نہیں اور جتنی اس کی عظمت ہے۔ امام شافعی اور امام ابوحنیفہ کہتے ہیں کہ یہودی قسم اس ذات کی اٹھائے جس نے تورات کو موسیٰ علیہ السلام پر نازل کیا اور عیسائی اس ذات کی قسم اٹھائے جس نے انجیل عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی اور مجوسی اس ذات کی قسم اٹھائے جس نے آگ کوپیدا کیا۔
Flag Counter