Maktaba Wahhabi

192 - 285
تم اس پر سوار ہوکر اپنے گھر تک جاسکتے ہو۔ بخاری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: " الثَّمَنُ وَالجَمَلُ لَكَ " قیمت بھی لے لو اور اونٹ بھی تمہارا ہی ہوا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اونٹ ایک اوقیہ میں لیا،یہ بات وہب اور زید بن اسلم نے کہی۔ عطاء نے کہا کہ چار دینار میں خریدا۔اگر دینار دس دراہم کاہو،تو یہ برابر ہی ہے۔ سالم نے سونے کا اوقیہ کہاہے،یہ بات اعمش نے روایت کی ہے اور سالم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیاکہ دوسودرہم کا خریدا۔ ابن مقسم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے چار اوقیہ ذکر کیے ابونضرہ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بیس دینار بیان کیے۔ بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا شعبی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ایک اوقیہ یا اس سے زیادہ ہے اور سواری کی شرط لگانا بھی اکثر اور اصح ہے۔[1]
Flag Counter