Maktaba Wahhabi

17 - 285
یعنی بدکار عورتوں کوگھروں میں بند کررکھویہاں تک کہ ان پرموت آجائے یااللہ تعالیٰ ان کے لیے کوئی اور راستہ بنادے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے بھی وہ لوگ دلیل لیتے ہیں جوفرمان آپ نے اس وقت فرمایا کہ جب ایک آدمی نے کسی شخص کوکسی دوسرے آدمی کےلیے روک رکھاتھاتواس نے آکر اس پابند کردہ کو مار ڈالا توآپ نے فرمایا "اقتلوا القاتل واصبرواالصابر" یعنی قتل کرنے والے کوقتل کرواور باندھنے والے کوباندھ دو۔[1] ابوعبید کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان اصبرواالصابر کامفہوم یہ ہے کہ باندھنے والے اورقید کرنے والےکوقید کردویہاں تک کہ وہ قید میں ہی مرجائے۔ عبدالرزاق نے بھی اپنی مصنف میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب سے روایت کیاہے: " يُحْبَسُ الْمُمْسِكُ فِي السِّجْنِ حَتَّى يَمُوتَ "
Flag Counter