Maktaba Wahhabi

13 - 285
میں معاونت کرےگا تو جب وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے پاس آئے گا تو ا س کی آنکھوں کےدرمیان یہ لکھاہواہوگا : "آيِسٌ مِنْ رَحْمَةِ اللّٰهِ " ’’اللہ تعالیٰ کی رحمت سےناامید‘‘ [1] صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن جب تک کوئی ناحق اور حرام خون نہ بہائے تووہ ہمیشہ اپنے دین کی فراخی اور کشادگی میں رہتا ہے۔ اصیلی نے "عن دینه"اور قابسی نے عن ذنبه کے الفاظ نقل کیے ہیں ۔[2] خطابی کی کتاب میں ہے کہ سفیان بن عینیہ نے کہا حدیث میں جونصف کلمہ کا ذکر آیاہے اس کامفہوم یہ کہ یوں کہے" اق" یعنی "اقتل" یعنی یہ اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کفی بالسیف "شا" [3]ای شاھداً یعنی گواہ،معنی یہ ہوگا کہ تلوار کا گواہ ہونا ہی کافی ہے۔(آدھاکلمہ) کتاب الخطاطی میں اس طرح آیاہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جوشخص اللہ تعالیٰ سے جب ملاقات کرےگاتواگر اس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کوشریک نہ کیاہواورنہ ہی کسی مسلمان کاخون بہا کربھاگا ہوتواللہ تعالیٰ کاحق ہے کہ اسے معاف فرمادے۔[4] اورخطابی میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن جب تک کسی ناحق قتل کامرتکب نہ ہوتووہ ہمیشہ نیک،کھلا اور آزاد رہےگا جب تک
Flag Counter