Maktaba Wahhabi

88 - 360
لوگوں کے لیے ہیں ، جو ان کے پاس سے گزریں، لیکن جو لوگ ان (میقات کے مقامات) کے اندر ہوں، تو وہ اپنے گھر ہی سے (احرام باندھیں) ، یہاں تک کہ مکہ والے وہیں (یعنی مکہ ہی) سے احرام باندھیں۔‘‘ ب: ایک دوسری روایت میں ہے: ’’ وَمَنْ کَانَ دُوْنَ ذٰلِکَ فَمِنْ حَیْثُ أَنْشَأَ ، حَتّٰی أَہْلُ مَکَّۃَ مِنْ مَکَّۃَ۔‘‘ [1] ’’اور جن کا قیام ان کے اس جانب(یعنی مقاماتِ میقات اور مکہ کے درمیان) ہو، تو وہ جہاں سے (احرام کی نیت کا) آغاز کریں (وہیں سے احرام باندھیں) ، یہاں تک کہ مکی لوگ مکہ سے (ہی احرام باندھیں)۔‘‘ ان روایتوں کے حوالے سے پانچ باتیں: اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے والے متعدد اقسام کے لوگوں کا توفیقِ الٰہی سے ذیل میں جدا جدا ذکر کیا جا رہا ہے: ۱: مقاماتِ میقات اور مکہ کے درمیان کسی بھی جگہ رہائش پذیر لوگ: ایسے لوگ حج کے احرام کی خاطر میقات نہیں جائیں گے، بلکہ اپنی رہائش گاہوں ہی سے احرام باندھ کر سفرِ حج کی غرض سے منٰی کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔ امام بغوی تحریر کرتے ہیں: ’’وَمَنْ کَانَ مَنْزِلُہُ دُوْنَ الْمِیْقَاتِ ، فَیَحْرُمُ مِنْ مَنْزِلِہِ۔‘‘ [2]
Flag Counter