Maktaba Wahhabi

75 - 360
’’اپنے باپ کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔‘‘ ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’حجۃ الوداع کے سال خثعم (قبیلے)کی ایک خاتون آئیں اور عرض کیا: ’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ فَرِیْضَۃَ اللّٰہِ عَلیٰ عِبَادِہِ فِيْ الْحَجِّ أَدْرَکَتْ أَبِيْ شَیْخًا کَبِیْرًا لَا یَسْتَطِیْعُ أَنْ یَسْتَوِي عَلَی الرَّاحِلَۃِ۔ فَہَلْ یَقْضِيْ عَنْہُ أَنْ أَحُجَّ عَنْہُ؟‘‘ ’’یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! اللہ تعالیٰ کے بندوں پر فرض کردہ حج نے میرے باپ کو بڑھاپے (کی ایسی حالت) میں پایا ہے ، کہ وہ سواری پر سیدھے بیٹھ نہیں سکتے، تو کیا ان کی طرف سے میرے حج کرنے سے و ہ [فرض] ادا ہو جائے گا؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ’’ نَعَمْ ۔‘‘ [1]’’ہاں۔‘‘ ج: امام ابن حبان نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،کہ بے شک ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ’’ إِنَّ أَبِيْ مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ أَفَأَحُجُّ عَنْہُ؟‘‘ ’’بے شک میرے والد حج کیے بغیر فوت ہو گئے ہیں، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter