Maktaba Wahhabi

68 - 360
تنبیہ: امام بیہقی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے فرمایا: ’’ حَلَّتِ الْعُمْرَۃُ فِي السَّنَۃِ کُلِّہَا إِلَّا فِيْ أَرْبَعَۃِ أَیَّامٍ: یَوْمُ عَرَفَۃَ، وَیَوْمُ النَّحْرِ ، وَیَوْمَانِ بَعْدَ ذٰلِکَ۔‘‘ [1] ’’چار دنوں کے سوا عمرہ سارے سال میں جائز ہو گیا: یومِ عرفہ[2]، یوم النحر [3]اور اس کے بعد دو دن[4]۔‘‘ حضراتِ احناف کے نزدیک پانچ دنوں: یوم عرفہ ، یوم النحر اور تین ایامِ تشریق[5]، میں عمرہ کرنامکروہ ہے۔ انہوں نے مذکورہ بالا قول سے استدلال کیا ہے۔[6] حضراتِ شوافع کے نزدیک ان دنوں میں بھی حجاج کے علاوہ دیگر لوگوں کے لیے عمرہ کرنا درست ہے ۔ ان کی رائے میں یہ قول صرف حجاج کے متعلق ہے۔ امام بیہقی لکھتے ہیں: ’’ہمارے نزدیک یہ قول اس شخص کے بارے میں ہے ، جو حج میں مشغول ہو۔ وہ اعمالِ حج مکمل کرنے سے پہلے نہ عمرے کا احرام باندھے اور نہ عمرہ کرے۔‘‘ [7] امام بیہقی نے ان دنوں میں عمرہ کرنے کی تائید میں درج ذیل دو باتیں بھی ذکر کی ہیں:
Flag Counter