Maktaba Wahhabi

62 - 360
وَالْمُعْتَمِرِ] [1] [حج اور عمرہ کرنے والوں کے لیے تجارت کرنے کے جواز پر دلالت کرنے والی حدیث کا ذکر۔] ب: دوسری حدیث سے معلوم ہوتا ہے ، کہ سفرِ حج کے دوران حاجیوں کو کرایہ پر سواریاں مہیا کرنا حج کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ امام ابن خزیمہ نے اس پر حسب ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ حَجِّ الْأَکْرِیَائِ] [2] [کرایہ پر سواریاں دینے والوں کے حج کے متعلق باب] ج: تیسری حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ سفرِ حج میں حجاج کی خدمت اور ان کے کام کاج کی غرض سے ملازمت کرنے والا بھی حج کر سکتاہے۔ امام ابن خزیمہ نے اس پر درج ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ حَجِّ الْأُجَرَائِ] [3] [مزدوری کرنے والوں کے حج کے متعلق باب] د: سعودی عرب کی دائمی مجلس برائے علمی تحقیقات و افتاء نے درج ذیل فتوی دیا ہوا ہے: ’’حج کے موسموں میں تجارت کرنا جائز ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ: {لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّکُمْ} کی تفسیر میں (امام)طبری نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے:
Flag Counter