Maktaba Wahhabi

37 - 360
{وَ مَا جَعَلَ عَلَیْکُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ} [1] [اور انہوں (یعنی اللہ تعالیٰ)نے دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ حقیقت واضح فرمائی ، کہ دین ِاسلام سراپا آسانی ہے، ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ الدِّیْنَ یُسْرٌ۔‘‘ [2] ’’بلا شبہ دین سراپا آسانی [3]ہے۔‘‘ ایک دوسری حدیث میں ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنِّيْ أُرْسِلْتُ بِحَنِیْفِیَّۃِ سَمْحَۃٍ۔‘‘ [4] ’’بے شک مجھے (ابراہیم)حنیف۔ علیہ السلام ۔ کے آسان دین کے ساتھ مبعوث کیا گیا ہے۔‘‘ ایک تیسری حدیث میں ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ أَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّ دِیْنَ اللّٰہِ فِيْ یُسْرٍ۔‘‘ ’’اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ کا دین آسانی میں ہے۔‘‘
Flag Counter