Maktaba Wahhabi

353 - 360
(تنعیم سے احرام باندھ کر) عمرہ کیا۔‘‘[1] ب: امام مسلم کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کردہ حدیث میں ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ہم نے یوم الترویہ (یعنی آٹھ ذوالحجہ) کو تلبیہ پکارنا شروع کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو وہ رو رہی تھیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شَانُکِ؟‘‘ ’’تجھے کیا ہوا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’میں تو حائضہ ہوچکی ہوں۔ لوگ (عمرے سے) فارغ ہوچکے ہیں، میں نے تو ابھی تک احرام نہیں کھولا۔ میں نے تو (ابھی تک) بیت اللہ کا طواف بھی نہیں کیا اور لوگ اب حج کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ ہٰذَا أَمْرٌ کَتَبَہُ اللّٰہُ عَلٰی بَنَاتِ آدَمَ علیہ السلام فَاغْتَسِلِيْ، ثُمَّ أَہْلِّي بِالْحَجِّ۔‘‘ ’’بے شک یہ بات (یعنی ماہواری) اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی بیٹیوں پر لکھی ہے، تم غسل کرو اور حج کا احرام باندھ لو۔‘‘ انہوں نے (ایسے ہی) کیا اور مواقف (حج) میں وقوف کیا،[2] یہاں تک کہ جب وہ پاک ہوئیں، تو انہوں نے کعبہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کی۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:
Flag Counter