Maktaba Wahhabi

238 - 360
امام نسائی اور امام ابن خزیمہ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کُنْتُ رَدِیْفَ النَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم بِعَرَفَاتٍ، فَرَفَعَ یَدَیْہِ یَدْعُوْ، فَمَالَتْ بِہٖ نَاقَتُہُ، فَسَقَطَ خِطَامُہَا، فَتَنَاوَلَ الْخِطَامَ بِإِحْدَی یَدَیْہِ، وَہُوَ رَافِعٌ یَدَہُ الْأُخْرَی۔‘‘[1] ’’میں عرفات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دعا کے لیے اٹھائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی نے آپ کو ایک جانب مائل کردیا، تو اس کی لگام چھوٹ گئی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ سے لگام تھامی اور دوسرے ہاتھ کو (دعا کے لیے) اٹھائے رکھا۔‘‘ امام ابن خزیمہ نے اس پر حسبِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ رَفْعِ الْیَدَیْنِ فِيْ الدُّعَائِ عِنْدَ الْوُقُوْفِ بِعَرَفَۃَ، وَإِبَاحَۃِ رَفْعِ إِحْدَی الْیَدَیْنِ إِذَا احْتَاجَ الرَّاکِبُ إِلٰی حِفْظِ الْعِنَانِ أَوِ الْخِطَامِ بِإِحْدَی الْیَدَیْنِ] [2] [وقوفِ عرفہ کے دوران دعا میں دونوں ہاتھ اٹھانے اور لگام سنبھالنے کی مجبوری کے وقت (صرف) ایک ہاتھ اٹھانے کے جواز کے متعلق باب] ****
Flag Counter