Maktaba Wahhabi

211 - 360
’’مَنْ أَحْرَم َبِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ أَجْزَأَہُ طَوَافٌ وَاحِدٌ، وَسَعْيٌ وَاحِدٌ مِنْہُمَا، حَتّٰی یَحِلَّ مِنْہُمَا جَمِیْعًا۔‘‘[1] ’’جس شخص نے حج اور عمرے کا احرام باندھا، اسے دونوں کے لیے ایک طواف اور ایک سعی کفایت کرتی ہے، یہاں تک کہ وہ دونوں سے حلال ہوجائے۔‘‘ ج: امام بخاری نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ ہم حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، پس ہم نے عمرے کے لیے تلبیہ پکارا، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَمَنْ کَانَ مَعَہُ ہَدْيٌ فَلْیُہِلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ، ثُمَّ لَا یَحِلُّ حَتّٰی یَحِلَّ مِنْہُمَا۔‘‘ ’’جس کے ہمراہ قربانی (کا جانور) ہے، وہ حج اور عمرے (دونوں کے لیے ایک ساتھ) تلبیہ پکارے، پھر ان دونوں سے ایک ساتھ حلال ہو۔‘‘ ’’فَطَافَ الَّذِیْنَ أَہَلُّوْا بِالْعُمْرَۃِ، ثُمَّ حَلُّوْا، ثُمَّ طَافُوْا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوْا مِنْ مِنَی۔ وَأَمَّا الَّذِیْنَ جَمَعُوْا بَیْنَ
Flag Counter