Maktaba Wahhabi

209 - 360
[مسائل دریافت کرنے کی خاطر] آتے تھے۔ پس جس شخص نے عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! سَعَیْتُ قَبْلَ أَنْ أَطُوْفَ أَوْ قَدَّمْتُ شَیْئًا أَوْ أَخَّرْتُ شَیْئًا۔‘‘ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے طواف سے پہلے سعی کی یا کسی اور چیز کو [اس کی متعین ترتیب سے] پہلے کیا یا بعد میں کیا۔‘‘ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ’’لَا حَرَجَ، لَا حَرَجَ اِلَّا عَلٰی رَجُلٍ اقْتَرَضَ عِرْضَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ وَہُوَ ظَالِمٌ، فَذٰلِکَ الَّذِيْ حَرِجَ وَہَلَکَ۔‘‘[1] ’’کوئی مضایقہ نہیں، کوئی مضایقہ نہیں، ہاں البتہ اس شخص نے بُرا کام کیا اور وہ برباد ہوا، جس نے کسی مسلمان کی عزت ناحق پامال کی۔‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سعی سے پہلے طواف کرنے کے متعلق [کوئی مضایقہ نہیں] فرما کر امت کے لیے سہولت اور آسانی فرمادی۔ فَصَلَوٰاتُ رَبِّيْ وَسَـلَامُہُ عَلَیْہِ۔ تنبیہ: گزشتہ صفحات میں بیان کردہ تفصیل کی روشنی میں طواف سے پہلے کی ہوئی سعی قصداً ہو یا سہواً، لا علمی کی وجہ سے، یا اصل ترتیب کو جانتے ہوئے، بہر صورت یہ
Flag Counter