Maktaba Wahhabi

163 - 360
میں، (غرضیکہ) جب بھی وہ چاہے، اس گھر کے طواف اور (اس میں) نماز سے نہ روکنا۔‘‘ حدیث کے متعلق دو باتیں: ا: بعض حضرات محدثین کے اس پر تحریر کردہ عنوانات درج ذیل ہیں: ا: امام ابوداؤد نے قلم بند کیا ہے: [بَابُ الطَّوَافِ بَعْدَ الْعَصْرِ] [1] [عصر کے بعد طواف کے متعلق باب] ب: امام ترمذی نے لکھا ہے: [بَابُ مَا جَائَ فِيْ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الطَّوَافِ لِمَنْ یَطُوْفُ] [2] [طواف کرنے والے کے لیے عصر کے بعد اور مغرب کے بعد نماز طواف[3]کے متعلق جو کچھ وارد ہوا ہے، اس بارے میں باب] امام نسائی کے رقم کردہ دو عنوان یہ ہیں: [4] [مکہ میں سب اوقات میں نماز (ادا کرنے) کا جواز] [5] [تمام اوقات میں طواف کا جواز]
Flag Counter