Maktaba Wahhabi

156 - 360
اور نہ حنوط لگانا [1]، کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے روزِ قیامت لبیک پکارتے ہوئے اُٹھائے گا۔‘‘ امام بخاری نے اس پر درج ذیل عنوان قلم بند کیاہے: [بَابُ الْمُحْرِمِ یَمُوْتُ بِعَرَفَۃَ، وَلَمْ یَأْمُرِ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ یُؤَدَّی عَنْہُ بَقِیَّۃُ الْحَجِّ۔] [عرفات میں فوت ہونے والے محرم کے متعلق باب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سے حج کے باقی اعمال ادا کرنے کا حکم نہیں دیا۔] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح اس شخص کے حج کے بقیہ اعمال ادا کرنے کا حکم نہیں دیا، اسی طرح عمرہ کے لیے احرام کی حالت میں فوت ہونے والے کے باقی ماندہ اعمال کی ادائیگی کا حکم بھی نہیں دیا جائے گا۔ وَاللّٰہُ تَعَالیٰ أَعْلَمُ۔ ****
Flag Counter