Maktaba Wahhabi

128 - 360
پر صلح کی : ’’ مکہ میں ہتھیار نیام میں ڈال کر ہی داخل ہوں گے۔‘‘ اس حدیث کے حوالے سے تین باتیں: ۱: امام بخاری نے اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ لُبْسِ السِّلَاحِ لِلْمُحْرِمِ] [1] [محرم کے ہتھیار بند ہونے کے متعلق باب] ب:علامہ ابن قدامہ تحریر کرتے ہیں: ’’ إِنَّ الْمُحْرِمَ إِذَا اِحْتَاجَ إِلیٰ تَقَلُّدِ السَّیْفِ فَلَہُ ذٰلِکَ۔ وَأَبَاحَ عَطَائٌ وَالشَّافِعِيُّ وَابْنُ الْمُنْذِرِ تَقَلُّدَہُ۔‘‘ [2] ’’محرم کو جب تلوار گلے میں لٹکانے کی ضرورت ہو، تو وہ ایسے کر سکتا ہے۔ مالک نے بھی ایسے ہی کہا ہے۔ عطاء ، شافعی اور ابن منذر نے (تلوار) گلے میں لٹکانے کو جائز قرار دیا ہے۔‘‘ ج: صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت ہے ، کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’تم میں سے کسی ایک کے لیے مکہ میں ہتھیار اُٹھانا جائز نہیں۔‘‘ [3] امام نووی لکھتے ہیں: ’’یہ ممانعت حاجت نہ ہونے کی صورت میں ہے۔ اگر (حاجت) ہو ، تو (ہتھیار اُٹھانا)جائز ہے۔ یہ ہمارا اور جمہور کا مذہب ہے۔‘‘[4]
Flag Counter