Maktaba Wahhabi

125 - 360
الْجُبَّۃَ، وَاصْنَعْ فيْ عُمْرَتِکَ کَمَا تَصْنَعُ فيْ حَجَّتِکَ۔‘‘ [1] ’’جو خوشبو تجھے لگی ہے ، اسے تین دفعہ دھو لو ، اپنے (جسم) سے جبے کو اُتار دو اور اپنے عمرے میں ویسے ہی کرو، جیسے تم اپنے حج میں کرتے ہو۔‘‘[2] ۲: امام ابوداؤد نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’قربانی کے دن کی شام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی میرے ہاں تشریف آوری کی رات تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو وہب بن زمعہ، آل ابی امیہ کے ایک شخص رضی اللہ عنہا کے ہمراہ میرے ہاں آئے اور وہ دونوں قمیصیں زیب تن کیے ہوئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہب سے پوچھا: ’’ابو عبداللہ! کیا طواف افاضہ کر چکے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’ نہیں ، واللہ! یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔!‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ قمیص اُتار دو۔‘‘ راوی نے بیان کیا: ’’انہوں نے اپنے سر کی جانب سے قمیص اُتاری اور ان کے ساتھی نے بھی سر کی جانب سے قمیص اُتاری۔‘‘ پھر انہوں نے پوچھا: ’’ اور کیوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ‘‘ (آپ نے ہمیں قمیصیں اُتارنے کا حکم کیوں دیا ہے؟) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter