Maktaba Wahhabi

112 - 360
عروۃ بن زبیر، مجاہد، نخعی، مقاتل اور عطا رحمہم اللہ کی ہے۔ [1] ب: امام بخاری نے احرام کو جاری رکھنے میں پیش آنے والی رکاوٹ کے متعلق صرف امام عطاء کا قول نقل کیا ہے ، کہ انہوں نے کہا: ’’ اَلْإِحْصَارُ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یَحْبِسُہُ۔‘‘ [2] ’’اس (محرم) کو روکنے والی ہر چیز سے احصار ہوتا ہے۔‘‘ حافظ ابن حجر لکھتے ہیں، کہ امام بخاری کے صرف امام عطاء کے قول کو نقل کرنے میں اس بات کی طرف اشارہ ہے ، کہ ان کے ہاں یہی قول پسندیدہ ہے۔ [3] امام ابن جریر طبری نے بھی اسی بات کو ترجیح دی ہے۔[4] ج: (مَااسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْي) [تو قربانی میں سے جو میسر ہو]۔اس کی تفسیر میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’ فَعَلَیْہِ ذِبْحُ مِمَّا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْيِ۔‘‘ [5] ’’روکے جانے والے پر جو قربانی میسر ہو ، اس کو ذبح کرنا ہے۔‘‘ ایک دوسری روایت کے مطابق انہوں نے فرمایا: ’’بِقَدْرِ یَسَارَتِہِ۔‘‘ [6] ’’اپنی تونگری کے بقدر۔‘‘
Flag Counter