Maktaba Wahhabi

98 - 150
۱۔ اَسماء کا اختلاف اس کی امثلہ درج ذیل ہیں: ٭ ﴿یَسْمَعُوْنَ کَلاَمَ اللّٰہ﴾ (البقرہ:۷۵)کو کِلْمَ اللّٰه یعنی اس کلمہ کو کاف کے کسرہ،لام کے سکون اور حذف الف کے ساتھ پڑھا جائے۔ اس صورت میں یہ اسم جنس ہوگا۔ ٭ ﴿وَقَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌ﴾ (البقرہ:۸۸) کو غُلُفٌ یعنی غین اورلام کے ضمہ کے ساتھ پڑھا جائے۔ اس صورت میں یہ کلمہ غلاف کا جمع مکسر ہوگا، جیسے خمر کی جمع خمار آتی ہے۔ ٭ ﴿اسْتَھْوَتْہُ الشَّیٰطِیْنُ﴾ (الانعام:۷۱) میں فعل کو اسْتَہْوَاہُ الشَّیْطٰنُ یعنی فعل کو مونث اور فاعل کو مفرد پڑھا جائے۔ ٭ ﴿ فَخَرَّ عَلَیْھِمُ السَّقْفُ﴾ (النحل:۲۶)کو السُّقُفُ یعنی سین اور قاف کے ضمہ کے ساتھ پڑھا جائے۔ اس صورت میں یہ کلمہ سَقْف سے جمع مکسرہوگا۔ ٭ یوں پڑھا جائے: ﴿أَنْ یَغْفِرَلِی خَطَایَایَ﴾ (الشعراء:۸۲) یہ خَطِیئَۃٌ کی جمع ہے۔ ٭ یوں پڑھا جائے: ﴿سَتُکْتَبُ شَھَادَاتُھُمْ﴾ (الزخرف:۱۹) یہ شَھَادَتُہُمْ کی جمع ہے۔ ٭ یوں پڑھا جائے: ﴿فَأَصْلِحُوْا بَیْنَ أَخْوَانِکُمْ﴾ (الحجرات:۱۰) یہ أخ کی جمع ہے۔ ٭ ﴿فَلا أُقْسِمُ بِرَبِّ المَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ﴾ (المعارج:۴۰) کو واحد پڑھنا۔ ٭ ﴿إِذَا تُتْلٰی عَلَیْھِمْ ٰایَاتُ الرَّحْمٰنِ﴾ (مریم:۵۸) میں یُتْلیٰ مذکرسے پڑھا جائے۔ ٭ ﴿یَوْمَ تُحْمیٰ عَلَیْھِمْ فِی نَارِ جَھَنَّمَ﴾ (التوبہ:۳۵) میں تاء تانیث سے پڑھا جائے۔ ٭ ﴿ وَلَا یَأْخُذْکُمْ بِھِمَا رَأْفَۃٌ﴾ (النور:۲) میں تاء کی بجائے یائے مذکر سے پڑھا
Flag Counter