Maktaba Wahhabi

55 - 150
سبعۃ أَحرف پرنزولِ قرآن کی احادیث مبارکہ اس سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد اَحادیث مروی ہیں، ان میں سے چند اَحادیث کو ذیل میں بعض ضروری وضاحتوں کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے: (( عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللّٰه عنہما أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ: أَقْرَأَنِیْ جِبْرِیْلُ عَلٰی حَرْفٍ فَرَاجَعْتُہٗ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْتَزِیْدُہٗ وَ یَزِیْدُنِیْ حَتَّی انْتَہٰی إِلٰی سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ۔))[1] ’’سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرئیل علیہ السلام نے مجھے ایک لہجہ پرقرآن مجید کو پڑھنے کاحکم دیا، میں نے زیادہ کا مطالبہ کیا اور مسلسل زیادتی کا سوال کرتارہا، حتیٰ کہ معاملہ سات لہجات تک جاپہنچا۔‘‘ بعض الفاظ ِحدیث کی شرح: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اس حدیث میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے سماع کی صراحت نہیں کی ہے، گویا انہوں نے یہ حدیث سیدناابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے عکرمۃ بن خالد عن سعید بن جبیر عن ابن عباس عن أبیِّ بن کعب… الخ کی سند سے اس حدیث کو نقل فرمایا ہے۔‘‘[2] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول’’ فَلَمْ أَزَلْ أَسْتَزِیْدُہٗ ‘‘کی وضاحت صحیح مسلم کی حدیث میں ہے،
Flag Counter