Maktaba Wahhabi

133 - 150
۱۔ حمل الشئی: کسی شئی کو اٹھانا، اہل عرب کہتے ہیں: ((اِنَّ فُلَانًا لَرَاوِیَۃُ الدِّیَاتِ)) ’’ فلاں شخص دیات کو اٹھانے والا ہے۔اسی طرح کہا جاتاہے۔ ھُوَ یَرْوِی الْمَائَ ’’وہ پانی اٹھانے والا ہے۔‘‘ اس سے لفظ رواۃ الحدیث ہے۔ یعنی حاملین حدیث۔ ۲۔ النقل: کسی شئی کو نقل کرنا : جیسے کہا جاتا ہے۔ ((رَوَیْتُ عَلٰی اَھْلِی الْمَائَ)) میں نے اپنے اہل کے لیے پانی نقل کیا۔ اصطلاحی تعریف اہل فن کی اصطلاح میں روایت کی تعریف کچھ یوں کی گئی ہے۔ (( ھِیَ کُلُّ خِلَافٍ مُخْتَارٍ یُنْسَبُ لِلرَّاوِیْ عَنِ الْاِمَامِ مِمَّا اجْتَمَعَ عَلَیْہِ الرُّوَاۃُ)) [1] ’’روایت سے مراد وہ اختلافِ مختار ہے جو امام کی بجائے راوی کی طرف منسوب ہو (جیسے امام قالون) اور اس پر(راوی سے آگے نقل کرنے والے تمام) ناقلین متفق ہوں۔‘‘ روایات کا مصدر وحی ہے، قراء کرام کے پاس ان روایات کو نقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ ۵… طرق کی تعریف لغوی تعریف طرق، طریق کی جمع ہے جو (ط ر ق) کے مادہ سے مشتق ہے۔ لغوی طور پر لفظ طریق ، کشادہ راستے پر بولا جاتا ہے جس پر لوگوں کی آمد و رفت رہتی ہو۔ اصطلاحی تعریف اہل فن کی اصطلاح میں طریق کی تعریف کچھ یوں ہے:
Flag Counter