Maktaba Wahhabi

40 - 150
(( وَ وَاوُ مَا کُنَّا لَہٗ اُبِیْنَا۔)) ’’اور (ما کنا)کی واؤ شامی کے لئے حذف کر دی گئی ہے۔‘‘ امام شاطبی رحمہ اللہ ’شاطبیہ ‘ میں فرماتے ہیں: ((وَمَا الْوَاوُ دَعْ کَفٰی۔)) ’’اور شامی کے لئے (وما کنا) کی واؤ کو چھوڑ دے۔‘‘ ۳۔ آیت مبارکہ ﴿قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَکْبَرُوْا﴾ ( الاعراف: ۸۸) اہل شام کے مصاحف میں (وقال)قاف سے پہلے واؤ کے اضافے کے ساتھ مکتوب ہے اور امام ابن عامر شامی رحمہ اللہ کی قراء ت بھی اسی کے مطابق(وقال) ہے۔ جبکہ باقی تمام مصاحف میں (قال) بغیرواؤ کے مکتوب ہے اور باقی تمام قراء سبعہ کی قراء ت بھی اسی کے مطابق (قال) ہے۔ امام ابن عاشر الاندلسی رحمہ اللہ ’الاعلان‘میں فرماتے ہیں: (( بِعَکْسٍ قَالَ بَعْدَ مُفْسِدِیْنَ۔)) ’’(مفسدین )کے بعد میں آنے والے قال کا حکم (ما کنا) کے برعکس ہے۔(یعنی یہاں شامی کے لئے واؤ زائد ہے)‘‘ امام شاطبی رحمہ اللہ ’شاطبیہ ‘ میں فرماتے ہیں: (( وَلَوَاوُ زِدْ بَعْدَ مُفْسِدِیْنَ کُفُوًا۔)) ’’اور (مفسدین) کے بعد واؤ کو زیادہ کر دے شامی کے لئے۔‘‘ سورۃ التوبہ ۱۔ آیت مبارکہ ﴿تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ﴾ (التوبۃ: ۸۹) اہل مکہ کے مصاحف میں (من تحتھا) حرف (من) کے اضافہ کے ساتھ مکتوب ہے اور امام ابن کثیر رحمہ اللہ کی قراء ت بھی اسی کے مطابق (من تحتھا) ہے، جبکہ باقی مصاحف میں حرف (من)کے بغیر مکتوب ہے اور باقی تمام قراء سبعہ کی قراء ت بھی اسی کے مطابق
Flag Counter