Maktaba Wahhabi

82 - 150
۴… کمی و زِیادتی کا اختلاف ٭ ﴿ وَسَارِعُوْا اِلٰی مَغْفَرَۃٍ مِّنْ رَّبِّکُمْ﴾ (آل عمران:۱۳۳) یہاں سَارِعُوْا کی سین سے پہلے والی واؤ کو حذف واثبات دونوں طرح سے پڑھا گیا ہے۔ ٭ ﴿وَفِیْھَا مَاتَشْتَھِیْہِ الْاَنْفُسُ﴾ (الزخرف:۷۱) تَشْتَھِیْہِ کی دوسری ہاء کو حذف و اثبات دونوں طرح سے پڑھاگیا ہے۔ ٭ ﴿فَبِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیْکُمْ﴾ (الشوریٰ:۳۰) فاء کے حذف و اثبات کے ساتھ دونوں وجوہ منقول ہیں۔ ٭ ﴿فَاِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴾ (الحدید:۲۴) اس آیت مبارکہ کو ضمیرمنفصل (ھُوَ) کے حذف و اثبات کے ساتھ پڑھا گیا ہے۔ ۵… تقدیم و تاخیر کا اِختلاف ٭ ﴿وَقَاتَلُوْا وَقُتِلُوْا﴾ (آل عمران:۱۹۵)کو وَقُتِلُوْا وَقَاتَلُوْا پڑھا گیا ہے۔ ٭ ﴿ وَنَأَیٰ بِجَانِبِہٖ﴾ (الاسرآء:۸۳) یہاں ہمزہ کو حرف مد سے مقدم وَنَأَی اور مؤخر وَنآئَ دونوں طرح پڑھاگیا ہے۔ ٭ ﴿اَفَلَمْ یَیْاَسِ الَّذِیْنَ ٰامَنُوْا﴾ (الرعد:۳۱) اسے یَایَسِ یعنی ہمزہ کو یاء سے مقدم کرتے ہوئے اور یَیْاَسِ یعنی ہمزہ سے یاء کو مؤخر کرتے ہوئے دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ ٭ ﴿خِتَامُہٗ مِسْکٌ﴾ (المطفّفین:۲۶) تاء کو الف سے مقدم اور مؤخر کرتے ہوئے دونوں طرح پڑھاگیا ہے۔ ۶… ایک حرف یاکلمہ کی جگہ دوسرے حرف یا کلمے کے ابدال کااختلاف: ٭ ﴿ھُوَ الَّذِیْ یُسَیِّرُکُمْ﴾ (یونس:۲۲) اسے یَنْشُرُکُمْ یعنی یاء مفتوحہ کے بعد نون ساکنہ اوراس کے بعد شین ِمضمومہ کے ساتھ
Flag Counter