Maktaba Wahhabi

121 - 150
رُشدو ہدایت ہے۔ قرآن مجید کی لغوی و اصطلاحی تعریفات سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن مجید کو قرآن اس لیے کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ سورتوں، آیات، احکام اور اخبار کو جمع کرنے والا ہے، یا پھر وہ مصاحف اور سینوں میں جمع شدہ ہے، یا پھر وہ سابقہ کتب کے ثمرات کو جمع کرنے والا ہے، یا پھر وہ علوم و فنون، حقائق و حکمتوں اور احکام کو جمع کرنے والا ہے، یا پھر اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ زبانوں سے تلاوت کیا جاتا ہے۔ ۲… سبعہ احرف کی تعریف سبعہ احرف کی لغوی تعریف: لفظ ’’أحرف‘‘ حرف کی جمع ہے اور (ح ر ف) کے مادہ سے مشتق ہے۔ یہ لفظ لغوی طور پر کنارے اور طریقے کے معنی میں مستعمل ہے۔ اسی سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّعْبُدُ اللّٰہَ عَلٰی حَرْفٍ﴾ [الحج: ۱۱] ’’اور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے جو اللہ کی عبادت ایک کنارے پر کرتا ہے۔‘‘ لفظ ’’سبعہ‘‘ (س ب ع) کے مادہ سے مشتق ہے جو لغوی طور پر درج ذیل دو معانی میں مستعمل ہے: ۱۔ اس سے مراد چھ کے بعد اور آٹھ سے پہلے والا متعین عدد سات ہے۔ اسی سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَ سَبْعَۃٍ اِذَا رَجَعْتُمْ﴾ [البقرۃ: ۱۹۶] ’’پھر جو نہ پائے تو تین دن کے روزے حج کے دوران اور سات دن کے اس وقت رکھے جب تم واپس جائو۔‘‘ ۲۔ اس سے مراد تعداد اور کثرت ہے۔ اسی سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:
Flag Counter