Maktaba Wahhabi

132 - 150
ھَیْئَاتِھَا)) [1] ’’قراء ات سے مراد وہ مذہب ہے جس پر ائمہ قراء ات میں سے کوئی امام چلتا ہے اور وہ قرآن مجید کے نطق میں اپنے علاوہ دیگر أئمہ کرام کی مخالفت کرتا ہے، اگرچہ بعض روایات وطرق میں متفق بھی ہوتا ہے۔برابر ہے کہ یہ اختلاف حروف یا حروف کی کیفیات میں ہو۔‘‘ قراء ات کی مذکورہ بالا تعریفات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں اہل علم کے دو مذہب پائے جاتے ہیں: ۱۔ پہلامذہب:قراء ات کا مدلول وسیع ہے جو متفق علیہ اور مختلف فیہ دونوں طرح کے کلمات پر مشتمل ہے۔یہ موقف امام ابن الجزری رحمہ اللہ اور امام البنا الدمیاطی رحمہ اللہ وغیرہ کا ہے۔ ۲۔ دوسرا مذہب:قراء ات سے مراد صرف اختلافی کلمات ہیں۔یہ موقف امام زرکشی رحمہ اللہ اور امام زرقانیl کا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں مذاہب ہی درست ہیں اور ان کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے۔کیونکہ لفظ قراء ات سے بسااوقات مشہور علم مراد لیا جاتا ہے جیسے قراء صحابہ کرام کی معرفت، کتب قراء ات اور ان کے مولفین وغیرہ۔اس کو علم درایت کہتے ہیں۔ اور بسااوقات اس سے نطق کے اعتبار سے قرآن مجید کی لفظی وجوہ مراد لی جاتی ہیں۔اس کو علم روایت کہتے ہیں۔اور ان دونوں مفاہیم کے درمیان فرق سیاق سے ہوگا۔ ۴… روایات کی تعریف لغوی تعریف لفظ ’’روایات‘‘ یا ’’روایا‘‘ روایۃ کی جمع ہے۔ جو (روی)کے مادہ سے مشتق ہے اور یہ مادہ درج ذیل معانی پر دلالت کرتا ہے۔
Flag Counter