Maktaba Wahhabi

22 - 150
حقیقت قراء ات اس امر میں کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ قرآن مجید سات حروف پر نازل کیا گیا ہے، جیسا کہ صحیح، قطعی اور متواتر احادیث سے ثابت ہے۔ قراء کرام نے قرآن مجید کی قراء ات، اس کے حروف کی روایات اور اس کے مختلف لہجات کو اپنے اساتذہ سے براہ راست سماع کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اسناد درجہ بدرجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک جا پہنچتی ہیں۔ قرآن مجید کی یہ قراء ات صحیحہ معروفہ تواتر حقیقی سے ثابت ہیں اور یہ تواتر ایسا ہے جو کسی اور کتاب کو حاصل نہیں ہوسکا ہے۔ قراء کرام نے ان قراء ات کو کلام کی تمام باریکیوں اورثقاہت کے ساتھ نقل کیا ہے۔ یہ بات تمام مسلمانوں کے علم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کومعروف قراء ات کے ساتھ لوگوں کو پڑھ کر سنایا اور انہیں ان قراء ات کے ساتھ قرآن کی تعلیم بھی دی۔ یہ قراء ات صحیح اور متواتر اسانید سے ثابت ہیں۔[1] اور یہ بات اتنی معروف ہے کہ جو شخص علومِ قرآن اور قراء ات سے ذرا بھی شغف رکھتا ہے وہ اسے بخوبی جانتاہے۔
Flag Counter