Maktaba Wahhabi

83 - 150
پڑھاگیا ہے۔ اس میں دوسری قراء ت یاء مضمومہ، سین مکسورہ اوریائے مکسورہ مشددہ ہے۔ ٭ ﴿وَمَا اَنْتَ بِھَادِی الْعُمْیِ﴾ (النمل:۸۱،الروم:۵۳) اس میں ایک قراء ت باء مکسورہ کے بعد ھَادِی کو اسم فاعل بناتے ہوئے پڑھا گیا ہے اوردوسری قراء ت کے مطابق اسے فعل مضارع بناتے ہوئے تَھْدِی یعنی باء کی جگہ تا مفتوحہ اوراس کے بعد ھاء ساکنہ کے ساتھ پڑھا گیاہے۔ ٭ ﴿ لَنُبَوِّئَ نَّھُمْ مِّنَ الْجَنَّۃِ غُرَفًا﴾ (العنکبوت:۵۸) اس میں ایک قراء ت لَنُبَوِّئَ نَّھُمْ، جبکہ دوسری قراء ت لَنُثْوِیَنَّھُمْ ہے۔ ٭ ﴿ یَقُصُّ الْحَقَّ﴾ (الانعام:۵۷) اس میں ایک قراء ت یَقُصُّ الْحَقَّ اوردوسری یَقْضِ الْحَقَّ ہے۔ ٭ ﴿کَیْفَ نُنْشِزُھَا﴾ (البقرۃ:۲۵۹) اس میں ایک قراء ت زا کے ساتھ اور دوسری را کے ساتھ نُنْشِرُہَا ہے۔ ٭ ﴿وَالْعَنْھُمْ لَعْنًاکَبِیْرًا﴾ (الاحزاب:۶۸) اس میں ایک قراء ت کَبِیْرًا اور دوسری قراء ت کَثِیْرًا ہے۔ ٭ ﴿ھُنَالِکَ تَبْلُوْاکُلُّ نَفْسٍ﴾ (یونس:۳۰) اس میں ایک قراء ت تَبْلُوْا اوردوسری قراء ت تَتْلُوْا ہے۔ ٭ ﴿وَمَاھُوَ عَلَی الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ﴾ (التکویر:۲۴) یہاں بِضَنِیْن کو ضاد اورظاء دونوں طرح پڑھاگیاہے۔ ٭ ﴿وَلاَیخَافُ عُقْبَاھَا﴾ (الشمس:۱۵) اسے فَلا یَخَافُ اور وَلایَخَاف یعنی فاء اور واؤ دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ ۷… لہجات کااختلاف جیسے فتح وامالہ، اظہار وادغام، روم واشمام، تفخیم و ترقیق، تسہیل وتحقیق، ابدال، نقل اورتخفیف وتشدید وغیرہ کااختلاف۔
Flag Counter