Maktaba Wahhabi

38 - 150
۲۔ آیت مبارکہ ﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ﴾ (المائدۃ:۵۴) اہل مدینہ اور اہل شام کے مصاحف میں (یرتدد) دو دالوں کے ساتھ مکتوب ہے اورامام نافع رحمہ اللہ اورامام ابن عامر شامی رحمہ اللہ کی قراء ت بھی اسی کے مطابق (یرتدد) ہے، جبکہ باقی تمام مصاحف میں (یرتد) ایک دال کے ساتھ مکتوب ہے اور باقی تمام قراء سبعہ کی قراء ت بھی اسی کے مطابق (یرتد) ہے۔ امام ابن عاشر الاندلسی رحمہ اللہ ’الاعلان‘میں فرماتے ہیں: ((وَالْمَدَنِیَّانِ وَشَامٍ یَرْتَدِدْ۔)) ’’مدنیان اور شامی (یرتدد) دودالوں سے پڑھتے ہیں۔‘‘ امام شاطبی رحمہ اللہ ’شاطبیہ ‘ میں فرماتے ہیں: ((مَنْ یَرْتَدِدْ عَمَّ مُرْسَلًا۔۔۔وَحَرِّکْ بِالْاِدْغَامِ لِلْغَیْرِدَالَہٗ۔)) ’’نافع اور شامی نے (من یرتدد) پڑھا ہے، جبکہ دیگر کے لئے اس کی دال کا ادغام کرتے ہوئے حرکت دی گئی ہے۔‘‘ سورۃ الانعام ۱۔ آیت مبارکہ ﴿وَ لَـلـدَّارُ الْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ﴾ ( الانعام: ۳۲) اہل شام کے مصاحف میں(ولدار) ایک لام کے ساتھ مکتوب ہے اور امام ابن عامر شامی رحمہ اللہ کی قراء ت بھی اسی کے مطابق (ولدار) ہے۔ جبکہ باقی مصاحف میں (وللدار) دو لاموں کے ساتھ مکتوب ہے اور باقی تما م قراء سبعہ کی قراء ت اسی کے مطابق (وللدار) ہے۔ امام ابن عاشر الاندلسی رحمہ اللہ ’الاعلان‘میں فرماتے ہیں: ((لَلدَّارُ لِلشَّامِ بِلَامٍ۔)) ’’(ولدار) امام ابن عامر شامی رحمہ اللہ کے لئے ایک لام کے ساتھ ہے۔‘‘ امام شاطبی رحمہ اللہ ’شاطبیہ ‘ میں فرماتے ہیں: (( وَلَلدَّارُ حَذَفَ اللَّامَ الْاُخْرَی ابْنُ عَامِرٍ۔۔۔وَالْآخِرَۃُ الْمَرْفُوْعُ
Flag Counter