Maktaba Wahhabi

134 - 150
((کُلُّ خِلَافٍ مُخْتَارٍ یُنْسَبُ لِلْآخِذِ عَنِ الرَّاوِیْ)) [1] ’’طریق سے مراد ہر وہ اختلاف مختار ہے جو راوی سے نقل کرنے والے کی طرف منسوب ہو۔ جیسے امام ابو نشیط ۔‘‘ طرق کا مصدر بھی وحی ہے۔ ۶… اوجہ کی تعریف لغوی تعریف لفظ اوجہ،وجہ کی جمع ہے۔ جو( و ج ہ) کے مادہ سے ماخوذ ہے۔ لغوی طور پر یہ لفظ ، وضاحت، ظہور، جانب، جہت، کنارہ، نوع اور قسم کے معانی پر دلالت کرتا ہے۔ اصطلاحی تعریف اہل فن کی اصطلاح میں اس کی تعریف کچھ یوں ہے: (( ھُوَ کُلُّ خِلَافٍ یُنْسَبُ لِاِخْتِیَارِ الْقَارِیْ)) [2] ’’ہر وہ اختلاف جو قاری کے اختیار کی طرف منسوب ہو۔‘‘ مذکورہ بالا تینوں اصطلاحات کی وضاحت کرتے ہوئے امام دمیاطی صلی اللہ علیہ وسلم رقمطراز ہیں: (( اِعْلَمْ اَنَّ الْخِلَافَ اِمَّا اَنْ یَکُوْنَ لِلشَّیْخِ کَنَافِعٍ، أَوْ لِلرَّاوِیْ عَنْہُ کَقَالُوْنَ، أَوْ لِلرَّاوِیْ عَنِ الرَّاوِیْ وَ اِنْ سَفَلَ کَاَبِیْ نَشِیْطٍ عَنْ قَالُوْنَ، وَ الْقَزَّازِ عَنْ اَبِیْ نَشِیْطٍ، أَوْ لَمْ یَکُنْ کَذٰلِکَ۔ فَاِنْ کَانَ لِلشَّیْخِ بِکَمَالِہٖ، اَیْ مِمَّا اجْتَمَعَتْ عَلَیْہِ الرِّوَایَاتُ ، وَالطُّرُقُ عَنْہُ، فَقِرَائَ ۃٌ ، وَاِنْ کَانِ لِلرَّاوِیْ عَنِ الشَّیْخِ ، فَرِوَایَۃٌ ، وَ اِنْ کَانَ لِمَنْ بَعْدَ الرِّوَایَۃِ وَاِنْ سَفَلَ، فَطَرِیْقٌ، وَ مَا کَانَ عَلٰی غَیْرِ ھٰذِہِ الصِّفَۃِ، مِمَّا ھُوَ رَاجِعٌ اِلٰی تَخْیِیْرِ الْقَارِیْ فِیْہِ فَھُوَ وَجْہٌ)) [3]
Flag Counter