Maktaba Wahhabi

158 - 150
تمرین ۱۔ قرآن، قراء ات ، روایت، طریق، وجہ اور اختیار کی لغوی و اصطلاحی تعریفات بیان کریں۔ ۲۔ سبعہ احرف کی لغوی و اصطلاحی تعریف کرتے ہوئے اس کے مفہوم میں پائے جانے والے مذاہب کی وضاحت کریں۔ ۳۔ قراء ات سبعہ کا حروف سبعہ سے کیا تعلق ہے؟ ۴۔ قراء ات قرآنیہ میں تلفیق کا کیا حکم ہے؟ ۵۔ قبول ورد کے اعتبار سے قراء ات کی کتنی اقسام ہیں، ہر ایک کی تفصیل بیان کریں؟ ۶۔ قراء ات مقبولہ کے لیے کونسی شرائط کا پایا جانا ضروری ہے، تفصیل سے بیان کریں؟ ۷۔ قراء ات مقبولہ کے ضوابط بیان کرتے ہوئے قراء ات مقبولہ کی اقسام تفصیلاً لکھیں۔ ۸۔ قراء ات مردودہ کے ضوابط بیان کرتے ہوئے قراء ات مردودہ کی اقسام بیان کریں۔ ۹۔ سند کے اعتبار سے قراء ات کی کتنی اقسام ہیں، تفصیل سے لکھیں۔ ۱۰۔ معنی کے متحد اور الگ الگ ہونے کے اعتبار سے قراء ات کی اقسام لکھیں۔ ۱۱۔ قراء ات کا مصدر کیا ہے؟ دلائل کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
Flag Counter