Maktaba Wahhabi

97 - 103
و فعلت مالا تفعل (الکرماء ) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سخاوت کرتے ہیں تو جود و کرم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتہاء تک پہنچ جاتے ہیں اور ایسا عمل کرتے ہیں جو دوسرے لوگ نہیں کر سکتے‘‘۔ و إذا عفوت فقادراً و مقدراً لا یستھین بعفوک الجھلاء جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقام پر قادر ہوتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم درگذر کرتے ہیں جاہل لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی در گزر کو حقیر یا کمزوری نہ سمجھیں ‘‘۔ و إذا رحمت فأنت أُمُّ أو أبٌ ھذانِ فی الدنیا ھُما الرُّحَماء جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحم کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ماں باپ کی طرح ہوتے ہیں دنیا میں یہ دونوں (ماں باپ) مہربان ہوتے ہیں ‘‘۔ وإذا غضبت فإنما ھی غضبۃ فی الحق لا ضغن ولا بغضاء ’’ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوتے ہیں تو یہ غصہ حق کی خاطر ہوتا ہے کینے اور ذاتی بغض کی وجہ سے نہیں ہوتا‘‘۔ و إذا رضیت فذاک فی مرضاتہ ورضا لکثیر تحلم وریاء ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم راضی وہتے ہیں تو یہ رضا مندی اللہ کی رضا کی وجہ سے ہوتی ہے اکثر لوگوں کی رضامندی محض برداشت دکھاوے کیلئے ہوتی ہے‘‘۔ وإذا خطبت فللمنابر ھزۃ تعرو الندی و للقلوب بکاء ’’ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطاب کرتے ہیں تو منبر متحرک ہوجاتا ہے‘‘۔ وإذا قضیت فلا ارتیاب کأنما جاء الخصوم من السماء قضائُ ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فیصلہ کرتے ہیں تو اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہوتا گویا کہ جھگڑنے والے فریقوں کے پاس آسمانی فیصلہ آجاتا ہے ‘‘۔ وإذا أخذت العھد أو أعطیتہ فجمیع عھدک ذمۃ ووفاء
Flag Counter