Maktaba Wahhabi

51 - 103
’’اور وہ لوگ جو کبیرہ گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں اور جب غصے میں آتے ہیں تو معاف کر دیتے ہیں‘‘۔ 2۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَآئِ وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظِ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰه یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ﴾ (سورۃ آل عمران:134) ’’وہ لوگ جو خوشحالی اور تنگی میں (فی سبیل اللہ) خرچ کرتے ہیں، غصے کو پی جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے‘‘۔ 3۔اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ذاتی انتقام کسی سے نہیں لیا۔ البتہ اگر اللہ تعالیٰ کی حرمت کو توڑا جاتا تو اللہ کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقام لیتے تھے‘‘۔ (متفق علیہ)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جو شخص اپنے غصے کو پی جائے اور وہ اپنا بدلہ لینے پر قادر بھی ہو تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے روبرو اسے بلائے گا پھر اسے اختیار دے گا کہ جو حور بھی وہ چاہے لے لے‘‘۔ (رواہ الترمذی و ابوداود۔ البانی نے اسے حسن کہا ہے)۔ 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’لوگوں کو پچھاڑنے والا ہی طاقتور (پہلوان) نہیں ہے بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر کنٹرول کرے‘‘ (متفق علیہ)۔ 5۔ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: ’’مجھے کوئی وصیت (نصیحت) کیجئے، زیادہ لمبی نہ ہو تاکہ میں اسے پار کر لوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’غصہ نہ کیا کر‘‘۔ (رواہ البخاری)۔ 6۔سیدنا سلیمان بن صرد بیان کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں نے آپس میں گالم گلوچ کی۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو غضبناک ہو کر گالی دے رہا تھا۔ اس کا چہرہ سرخ تھا۔ النبی صلی اللہ علیہ وسلم :میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر وہ (گالیاں دینے والا) کلمہ کہہ لے تو اس کا غیض و غضب دور ہو جائیگا۔ وہ کلمہ ہے ’’اَعُوْذُ بِاللّٰه مِنَ الشَّطٰنِ الرَّجِیْمِ‘‘ الصحابہ رضی اللہ عنہم:اس آدمی سے کہتے ہیں: کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہیں سنتا؟ غضبناک آدمی:’’میں پاگل نہیں ہوں‘‘۔ (متفق علیہ)۔ 7۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿اِدْفَعْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ فَاِذا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ﴾ (سورۃ فصلت یا
Flag Counter