Maktaba Wahhabi

41 - 103
14۔’’ایمان میں زیادہ کامل وہ شخص ہے جو اخلاق میں اچھا ہو۔ جو اپنے بازوں کو نرم کرتے ہیں (یعنی ضرورتمندوں کے کام آتے ہیں) جو لوگوں سے الفت کرتے ہیں۔ لوگ ان سے الفت کرتے ہیں جو نہ خود الفت کرتا ہے اور نہ اس سے الفت کی جاتی ہے اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے‘‘۔ (رواہ الطبرانی و حسنہ الالبانی)۔ 15۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: زیادہ تر کونسی چیز لوگوں کو جنت میں داخل کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا تقویٰ (خوف) اور حسن اخلاق‘‘ (رواہ الترمذی۔ صحیح 16۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مومن شریف و وفادار ہوتا ہے اور فاجر (بدکردار) آدمی دغاباز اور کمینہ ہوتا ہے‘‘۔ (رواہ احمد وغیرہ وحسنہ الالبانی 17۔’’مومن آسانی پیدا کرنے والے ، نرمی پیدا کرنے والے ہوتے ہیں جس طرح نکیل والا اونٹ ہوتا ہے۔ اگر اس کے آگے چلا جائے تو پیچھے چلتا ہے اور اگر کسی چٹان (سخت جگہ) پر بٹھا دیا جائے تو وہیں بیٹھ جاتا ہے‘‘ (اکھڑ پن نہیں کرتا)‘‘۔ (رواہ الترمذی)۔ 18۔’’جو مومن لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور ان کی ایذا رسانی پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر ہے جو لوگوں سے میل جول نہیں رکھتا اور ان کی ایذا رسانی پر صبر نہیں کرتا‘‘۔ (رواہ احمد)۔ 19۔’’کیا میں تمہیں بہترین لوگوں کی خبر نہ دوں؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وہ) لمبی عمر والے اور جو اخلاق میں بہتر ہیں‘‘ (وہی بہتر لوگ ہیں)۔ (رواہ احمد)۔ 20۔چار چیزیں اگر تجھ میں ہوں تو دنیا کی کوئی چیز کھو جانے سے تیرا کوئی نقصان نہیں ہے۔ 1۔ سچ بولنا۔ 2۔ امانت کی حفاظت کرنا۔ 3۔ حسن اخلاق۔ 4۔ پاکیزہ کھانا‘‘ (رواہ احمد وغیرہ)۔ 21۔’’اللہ تعالیٰ نے مجھے تکلیف پہنچانے والا اور خواہ مخواہ تکلیف اٹھانے والا بنا ر نہیں بھیجا بلکہ مجھے معلم اور آسانی پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے‘‘۔ (رواہ مسلم)۔ 22۔’’اگر کوئی شخص حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا نہیں کرتا میں اس کے لئے جنت کی نچلی منزل میں ایک گھر کا ضامن ہوں۔ جو شخص از روئے دل لگی بھی جھوٹ نہیں بولتا کے لئے جنت کی درمیانی منزل میں ایک گھر کا ضامن (Guarenter) ہوں۔ اور جس کے اخلاق اچھے ہیں میں اس کے لئے جنت کے اعلیٰ درجے میں ایک گھر کا ضامن ہوں‘‘۔ (رواہ ابوداؤد)۔
Flag Counter