Maktaba Wahhabi

190 - 222
- حجاب کے استعمال سے عورت کیلئے شک وشبہ کی جگہوں میں جانا آسان ہوجاتا ہے،وہ حجاب کی وجہ سے خاصہ امن محسوس کرے گی ؛کیونکہ حجاب اس کی شخصیت کو مخفی رکھنے میں مددگارہوگا۔ - تقویٰ تودل میں ہوتاہے۔ - میں دوسروں سے بہت بہترہوں۔ - میں حجاب کے حوالے سے مطمئن نہیں ہوں۔ - حجاب ایک لباس ہے،اور لباس ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا تعلق شخصی حریت کے ساتھ ہے۔ - چہرے کا ڈھانپنا ایک ایسی عادت ہے جو لوگوں میں رائج ہے،جس کا اسلام نے حکم نہیں دیا۔ - بعض باپردہ عورتوں کے منفی رویوں نے مجھے پردہ سے متنفر کردیاہے۔ - حجاب حصولِ علم اور بیرونی کام کاج میں رکاوٹ ہے۔ - حجاب کی وجہ سے خواتین کو اغیار کے معاشروں میں زیادتیوں کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ ہم نے چند اباطیل اور افتراء ات کی طرف بطورِ نمونہ اشارہ کیا ہے ،ورنہ اس کے علاوہ بھی اس قسم کے بے شمار افترا ء ات گردش کرتے رہتے ہیں،یہ ایسی باتیں ہیں جن سے عامی اور بے وقوف قسم کے لوگ دھوکہ کھاسکتے ہیں،جو ہر کس وناکس کی بات ماننے کیلئے ہمہ وقت آمادہ رہتے ہیں: واذا جاء نھر ﷲ بطل نھر معقل (جب اللہ کی نہر چلے گی،معقل کی نہرباطل ہوجائے گی) کسی مسلمان کے لائق نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اوامر کا اس انداز سے تعاقب
Flag Counter