بھی معیار کو مثالی اور آئیڈیل قرار نہیں دیا جا سکتا۔اس کی کوئی آخری حد نہیں ہے۔کسی بیوہ، غریب اور مسکین عورت کا ضروریاتِ زندگی مہیا کرنے کے لیے کام کاج کے لیے نکلنا استثنائی صورت ہے۔
تیسری بات یہ ہے کہ اگر عورت کو کسی مجبور کے تحت باہر نکلنا پڑتا ہے یا ملازمت کرنا پڑتی ہے اور اس میں کچھ باتیں غیرشرعی بھی ہیں تو اسے چاہیے کہ وہ مجبوری کو مجبوری کی حد تک رکھے۔غیر شرعی امور کو جائز اور حلال نہ جانے۔اس کی قباحتوں کو ممکن حد تک کم کرنے کی کوشش کرے۔جان بچانے کے لیے مردار کھایا جا سکتا ہے،لیکن اس سے یہ حلال نہیں ہو جاتا۔
|