13۔پیشاب کرتے وقت چھینٹوں سے نہ بچنا اور مکمل پاکی حاصل نہ کرنا۔
14۔گالی دینا اور مسلمان خواتین کو تکلیف پہچانا۔
15۔حیا باختہ خواتین جیسے اداکارہ، گلوکارہ، ماڈلز وغیرہ کو پسند کرنا، ان کی نقالی کرنا۔
16۔نجومیوں، کاہنوں کے پاس جانا، ہاتھ دکھانا، مستقبل کے حالات معلوم کرنا۔
17۔دین دار خواتین کو برا سمجھنا اور دعوت دین کے کام میں رکاوٹ ڈالنا۔
18۔اہتمام سے تصاویر اتروانا اور ان کو فریم کروا کر گھر میں آویزاں کرنا۔
19۔نماز اور روزے کے بارے میں سستی کرنا۔
20۔گھر کی اصلاح اور بچوں کی تربیت کے معاملے میں کوتاہی کرنا۔
21۔شعائر اللہ کا مذاق اڑانا۔
22۔غیر اللہ کی قسم کھانا۔
23۔عبادات اور معاملات سے متعلق بنیادی شرعی علم حاصل نہ کرنا۔
24۔حیا باختہ ڈرامے اور فلمیں دیکھنا۔
25۔ غیر محرم سے مصافحہ کرنا۔
26۔مخلوط مجالس میں شامل ہونا۔
27۔ضرورت اور مصلحت کے بغیر غیر محرموں سے باتیں کرنا۔
28۔گھر میں شوقیہ کتا رکھنا۔
29۔وقت گزارنے کے لیے غیر محرم سے فون پر گفتگو کرنا۔
30۔گناہ کے کام پر خاموش رہنا اور اپنا رد عمل ظاہر نہ کرنا،کم ازکم دل سے بھی برا نہ سمجھنا۔
|