رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چغل خور کے متعلق فرمایا:
((لا يدخل الجنة نمام ))
’’ چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘
(صحيح مسلم، كتاب الإيمان،باب بيان غلظ تحريم النميمة:105)
4۔ قطع رحمی کرنا: رشتہ داروں سے کسی معمولی ناراضگی پر قطع تعلق کر لینا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو پسند کرتا ہے کہ اس کے رزق اور عمر میں اضافہ ہو اسے صلہ رحمی کرنی چاہیے۔رشتہ داروں کے علاوہ عام مسلمانوں سے بھی تین دن سے زیادہ ناراض رہنا درست نہیں۔قطع تعلقی اور ناراضگی کی ایک ہی وجہ ہونی چاہیے اور وہ بے دینی ہے۔دین کے مسئلہ پر سختی کی جائے۔ذاتی معاملات پر معاف کر دینا چاہیے۔یہی اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
5۔ کسی مسلمان کو کافر کہنا یا برے القاب سے نوازنا۔
6۔ والدین کی نافرمانی کرنا۔
7۔سود کھانا۔
8۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جھوٹ بولنا یا حدیث کے حوالے کے بغیر رسول اللہ کی طرف کوئی بات منسوب کر دینا۔
9۔ دھوکہ دینا۔
10۔ لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھانا۔
11۔چوری کرنا۔
12۔اللہ کے علاوہ نیک بندوں کے نام کی نذر ونیاز دینا۔
|