Maktaba Wahhabi

91 - 702
’’أخرج الإمام الحافظ ابن جریر الطبري في تفسیرہ: حدثنا أبو کریب قال: ثنا عبدۃ بن سلیمان عن محمد بن إسحاق عن یزید بن عبد اللّٰہ بن قسیط عن أبي ھریرۃ رضي اللّٰه عنہ قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : ما من نفس مولود یولد إلا والشیطان ینال منہ تلک الطعنۃ، وبھا یستھل الصبي، إلا ما کان من مریم ابنۃ عمران فإنھا لما وضعتھا قالت: رب إني أعیذھا بک وذریتھا من الشیطان الرجیم۔ فضرب دونھا حجاب فطعن فیہ‘‘[1] [امام حافظ ابن جریر طبری رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں یہ روایت نقل کی ہے کہ ہمیں امام ابوکریب نے بتایا کہ ہمیں عبدۃ بن سلیمان نے محمد ابن اسحق کے واسطے سے روایت کیا، جنھوں نے اس کو یزید بن عبد اللہ بن قسیط کے واسطے سے بیان کیا۔ انھوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سارے بچوں میں پیدا ہونے والا کوئی بچہ بھی ایسا نہیں ، جسے شیطان نے کچوکا نہ لگایا ہو اور شیطان کے اس کچوکا لگانے کی وجہ ہی سے بچہ روتاہوا پیدا ہوتا ہے، مگر اس معاملے میں صرف عمران کی بیٹی مریم ہی محفوظ رہیں کہ جب مریم کی ماں نے مریم علیہا السلام کو جنا تو انھوں نے اس وقت یہ کہا تھا: اے اللہ میں مریم اور اس کی نسل کو آپ کی پناہ میں دیتی ہوں کہ آپ مریم اور اس کی نسل کو شیطان کی شر سے محفوظ رکھیں تو شیطان اور مریم علیہا السلام میں ایک آڑ حائل ہوگئی، تو شیطان کی مار اس آڑ پر پڑی] ’’حدثنا أبوکریب قال: ثنا یونس بن بکیر قال: ثنا محمد بن إسحاق عن یزید ابن عبد اللّٰه بن قسیط عن أبي ھریرۃ قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : کل مولود من ولد آدم لہ طعنۃ من الشیطان، و بھا یستھل الصبي إلا ما کان من مریم ابنۃ عمران و ولدھا، فإن أمھا قالت حین وضعتھا: {وإني أعیذھا بک وذریتھا من الشیطان الرجیم} فضرب دونھا حجاب فطعن في الحجاب‘‘[2] [ہمیں امام ابو کریب نے بتایا کہ ہمیں یونس بن بکیر نے بتایا کہ انھوں نے کہا کہ ہمیں محمد بن اسحاق نے یزید بن عبد اللہ بن قسیط سے روایت کی اور عبد اللہ بن قسیط نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
Flag Counter